گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان اس قدر اختلاف ان کے لیے حیران کن تھا ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کئی ممالک کی ٹیموں کی کوچنگ کی ہے مگر پاکستانی ٹیم کہیں سے ٹیم نظر ہی نہیں آئی جو ان کے لیے بہت حیران کن اور پریشان کن بات تھی –

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی نوٹ بھی لکھا اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دی ہیں، رپورٹ میں لگ بھگ وہی پوائنٹس ہیں جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔سینئر مینجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا کے خلاف پہلے دونوں میچز ہار کر چوتھا میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی -جس کی وجہ سے ٹیم میں بہت سی تبدیلیوں کا امکان ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان ہوگیا