گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹر برطرف؛گرفتار

ساہیوال کے ہسپتال میں کچھ روز قبل آگ لگنے کے سبب 11 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے ،جس پر نہ میڈیا میں شور اٹھا اور نہ ہی اس ہسپتالوں کے ملازمین یا موم بتی مافیا کا ضمیر جاگا کہ پاکستان کے ڈاکٹراس شرمناک واقعے کی مزمت یا تحقیقات کا مطالبہ کرتے مگر اب جب مریم نواز نے اس ہسپتال کے ایم ایس کو برطرف کیا تو سب کے سوئے ضمیر جاگ گئے -انہیں ہرتالیں یاد آگئیں
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس سمیت 4ڈاکٹروں کو نہ صرف نوکری سے فارغ کر دیا گیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 11بچے آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال آتشزدگی واقعہ پر سخت نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن اور ایم ایس اختر محبوب ،ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر عمر کی گرفتاری کا حکم دیاتھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے چاروں ڈاکٹروں کو نوکری سےفارغ کرنے کا بھی حکم دیاتھا۔ سینئر ڈاکٹروں کی گرفتاری کے احکامات پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مظاہرہ کیا،صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسامہ نے کہاہے کہ پرنسپل، ایم ایس اور ڈاکٹر گرفتار ہوئے تو پنجاب بھر کے ہسپتال بند کردیں گے۔

Related posts

جامشورومیں شدید گرمی کے سبب 2 کمسن سگےبھائی انتقال کر گئے

چترال کے کم سن ولاگر ز شیراز اور مسکان نے کار خرید لی

خان کا جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ؛پریشان بچوں کو تسلی دی