گھر میں آگ سے اموات

گھر میں آگ سے اموات

لوئر کوہستان: لوئر کوہستان میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پتن میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ آگ کی شدت کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ، جنوری کے مہینے میں کوئٹہ میں بھی گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب گھر والوں نے سرد موسم سے لڑنے کے لیے ہیٹر لگانے کی کوشش کی لیکن گیس لیک کی وجہ سے گھر پھٹ گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شناخت نہیں ہوسکی۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی