آج ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک بہت بری خبر میڈیا پر چلی جس میں بتایا گیا کہ فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی ،جس کے سبب فوجی افسر کے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ فوجی افسر اور ان کی اہلیہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے – خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں گھر میں آتشزدگی سے لیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق جاں بحق ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرونی علاقے امامیہ گیٹ کے نزدیک مکان کے نچلے حصے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ دوسری منزل پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا اور بیٹی جھلس پر موقع ہی جاں بحق ہو گئےجبکہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے گئے۔ کرنل ثاقب نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنھوں نے آگ میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی افراداور جاں بحق ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیموں کی طرف سے کولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات ہیں اور گزشتہ روز ہی چھٹی لےکر گھر آئے تھے۔