گھروں میں دسمبر تک گیس ملنے کے اوقات کیا ہوں گے؟ پیغام آگیا

آج سے 30 سال پہلے پاکستان میں دعوے کیے جارہے تھے کہ پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر مل رہے ہیں اب 80 سال تک پاکستان میں گیس استعمال کی جاسکے گی مگر کسی نے یہ نہیں بتایا کہ 80 سال تک گیس اس وقت تک رہے گی جب تک ہم اس کا صحیح استعمال کریں گے اور آبادی پر بھی نظر رکھیں گے اب یہ حال ہے کہ یہ خبر آتی ہے کہ دن میں کس وقت کتنی دیر کے لیے شہریوں کو گیس دی جائے گی موسم سرما میں دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلئے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔چھوٹے شہروں میں تو اب گیس کھانا بنانے کے اوقات میں بھی نایاب ہوگئی ہے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے