گڈو پاور پلانٹ جل گیا : 15 ارب کا نقصان : 750 میگا واٹ بجلی بھی گئی

گڈو پاور پلانٹ میں عید کے روز زبر دست آتشزدگی ہوئیجس سے پلانت مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا اس آتشزدگی سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 747 میگا واٹ بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ۔ذرائع کے مطابق گڈو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے- اب کیونکہ یہ پلانٹ مکمل طور پر جل گیا ہے اس لیے پلانٹ اور بجلی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ میں ڈیوٹی عملے کی غفلت بھی سامنے ائی ہے جو اس وقتڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھا ، چیف انجینئر کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں۔

سینئر انجینئر گڈو نے میڈیا کو بتایا کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا یا تخریب کاری اس کی چھان بین کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد اس واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی ۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد