گوگل نے پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ’ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن2024‘ کے نام سے ایک ٹرینڈز پیج متعارف کرا دیا ہے، جس پر دکھایا جائے گا کہ انٹرنیٹ صارفین کس سیاسی جماعت کے متعلق گوگل پر کتنا سرچ کر رہے ہیں۔
اس ٹرینڈز پیج کے سب سے اوپر ایک فہرست دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 14دنوں میں کون سی سیاسی جماعت کے بارے میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ اس وقت اس پیج پر موجود نتائج کے مطابق 78فیصد لوگو ں نے پی ٹی آئی، 14فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن، 3فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی اور 2فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں سرچ کیا ہے۔
گوگل کی طرف سے اس پیج کے بارے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ایک ٹول ہے جو صرف صارفین کی سرچز دکھاتا ہے۔ اس کا انتخابات کے لیے سروے یا ووٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گوگل کی طرف سے اس پیج پر الیکشن کے متعلق لوگوں کی طرف سے سب سے زیادہ سرچ کیے گئے سوالات بھی شامل کیے ہیں۔
اس پیج کے مطابق لوگ جن سوالات کو سب سے زیادہ سرچ کر رہے ہیں ان میں ’پاکستان میں الیکشن کی تاریخ کیا ہے؟ کیا نگران وزرا کو تبدیل کیا جائے گا؟ سیاست میں کیسے آنا ہے؟ الیکشن کے لیے کتنی پارٹیاں منتخب ہوئیں؟ پاکستان میں 2024ءکا الیکشن کون جیتے گا؟ ‘ شامل ہیں۔
گوگل نے’ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن2024‘ کے نام سے پیج متعارف کرا دیا
21