گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیرغور

گزشتہ روز نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر حکومت سازی کا فیصلہ کرلیا -جس کا اعلان انھوں نے پریس کانفرنس میں کیا ان 2 پارٹیوں کے علاوہ قلیگ اور ایم کیو ایم بھی حکومت کا حصہ بنیں گے -پیپلز پارٹی نے کابینہ میں تو وزارتیں لینے سے انکار کردیا لیکن وہ صدر اور گورنرز کے عہدے لینے کی شرط پر اس اتحاد کا حصہ بنے – نون لیگ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام چن لیے ۔مگر ان میں سے جنوبی پنجاب کے نام کو اہمیت دی جائے گی کیونکہ وہ پہلے بھی پیپلز پارٹی کے دور میں گورنر کے عہدے پر کام کرچکے ہیں

گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیرغور ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے،مخدوم احمد محمود مسلم لیگ (ن )کیلئے بھی قابل قبول ہوں گے۔ندیم افضل چن کیونکہ بہت واضح موقف رکھتے ہیں اس لیے ان کو مختلف جماعتوں اور حلقوں میں پسند نہیں کیا جاتا اس لیے ان کا گورنر بننا بہت مشکل ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور