گورنر پنجاب کا مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کو مشورہ

پیپلز پارٹی کی سفارش پر تقرر ہونے والے گورنر پنجاب نے مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے اور دھرنوں اور احتجاج کی سیاست ختم کرنے کا مشورہ دے دیا -گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکلتا ہے، مولانا کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔مولانا اپنی تقاریر میں جلد ایک بڑے لانگ مارچ یا دھرنے کی دھمکی بار بار حکومت کو دے رہے ہیں –

گورنر اس وقت کراچی میں ہیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا، کہابانی پی ٹی آئی عمران خان سیاستدانوں سے ہاتھ نہ ملاکر ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ کراچی آمد پر گورنر پنجاب نے مزار قائد پر حاضری دی، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی