گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، جس کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے دوران پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کے بعد گورنر نے نئے الیکشن کی تاریخ دیناتھی مگر انھوں نے وزیراعلیٰ کی بھیجی سمری پر دستخط تو کردیے تھے مگر اس پر تاریخ درج نہیں کی تھی جس کے بعد سے یہ آئینی بحران پیدا ہوا -مگر جتنا اس الیکشن کی تارریخ میں دیر ہوگی اتنا ہی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا –
یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن میں گذشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین نے شرکت کی تھی، اس اجلاس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کر کے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین کرنے سے متعلق حکم سنایا تھا۔