گورنر سٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرے ؛ سپریم کورٹ کا حکم

عدالت میں آج 14 مئی کے الیکشن کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی -حکومت کے فنڈز جاری نہ کرنے پر عدالر برہم ہوگئی اور گورنر اسٹیٹ بینک کو براہ راست احکامات جاری کردیے – پنجاب میں عام انتخابات کے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی ان چیمبر سماعت ہوئی۔ ،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ان چیمبر کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ،اٹارنی جنرل ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام چیمبر میں پیش ہوئے ،اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی کے بارے میں مؤقف 3 رکنی بنچ کے سامنے رکھا۔ سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے، حکومت نے پارلیمنٹ میں انتخابات کیلئے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم جاری کرنے کا بل پیش کیا جسے مسترد کردیا گیا۔پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے پر حکومت سٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کیلئے نہیں کہہ سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاق کی جانب سے فنڈز کے اجرا میں معذور ی ظاہر کرنے پر قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے الیکشن کمیشن کو براہ راست 21 ارب جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ