گوجرانوالہ : 250 کلو وزنی بکرے سلطان نے مقابلہ حسن جیت لیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بکروں کا مقابلہ حسن دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی ،جس سے مویشیی مندی میں میلے کا سماں بن گیا -یوں تو وہاں ایک سے ایک حسین اور پہلوان بکرا موجود تھا مگر گورے رنگ کے 6 من وزنی بکرے نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ، بکروں کے مقابلہ حسن میں خوبصورت اور 250 کلو کے بھاری بھرکم بکرے سلطان نے میدان مار لیا۔ دوسری جانب سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی 6 من وزنی وائٹ بادشاہ کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے، والدین اپنے بچوں کی خوشی کے لیے نہ صرف اپنے جانور خریدنے بلکہ انہیں سجانے کیلئے بھی خوب پیسہ خرچ کرہے ہیں کررہے ہیں جس کیلئے رنگ برنگی ڈوریاں اور زیورات کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ سڑکوں پر ان جانوروں کا کھانا اور پٹھے وغیرہ بھی وافر مقدار میں موجود ہے اور وہاں بھی لوگوں کا بہت رش نظر آرہا ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی