گوجرانوالہ کے شادی ہالز کو سپلائی کی جانے والی 9 من مردہ مرغیاں پکڑی گئیں

گوجرانوالہ کے قریب سادھوکی میں ہوٹلوں اور شادی ہالز کو مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، چیک کیا تو ساری مردہ نکلیں، ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں کا کہنا تھا کہ مرغیوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی مقدار اتنی کہ ہم سب تولتے تولتے تھک گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سادھوکی سے گوجرانوالہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ساری مرغیاں ہی مری ہوئی نکلیں۔اہلکار کافی دیر تولتے رہے تو مجموعی وزن 9 من نکلا۔

اس گھمبیر جرم پر گاڑی میں موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی ضبط کر کے مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت شادی ہالز اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ اب لوگوں کا فرض ہے کہ اگر شادی ہالوں کے کھانے کے بعد لوگوں کی حالت خراب ہو تو سمجھ لیں کہ وہاں بھی مردہ مرغیاں بھاری رقم لے کر لوگوں کو کھلا کر ان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی