آج گوجرانوالہ پولیس نے شہریوں کی زندگی ااجیرن بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا – بہن بھائیوں پر مشتمل یہ گروہ گھروں میں وارداتیں کیا کرتا تھا -پولیس نے اس گروہ کی کاروائیوں کے بارے میں بتایا کہ ملزمان کی بہن پہلے گھریلو ملازمہ بن کر گھروں میں کام کرتی تھی اور پھر موقع دیکھ کر بھائیوں اور ساتھی کی مدد سے گھر میں واردات کروا دیتی تھی۔ دو ہفتے قبل سیٹلائٹ ٹاون میں واردات کے بعد فرار ہونے والے دو بھائیوں کو ساتھی سمیت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم عامر نے بتایا کہ میری بہن وہاں کام کرتی تھی اس نے گھر کی کامیاب ریکی کے بعد بتایا کہ سونا اور پیس کہاں رکھے ہیں جس کے بعد ہم نے واردات کی۔ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون شکر اللہ خان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ جبکہ اس کے بھائیوں کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا گیا ہے ۔
گوجرانوالہ پولیس نے بہن بھائیوں پر مشتمل ڈاکو گینگ پکڑ لیا
25