گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص 5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کے ڈھیر کو قبرستان میں نظر آتش کرگیا

آج گوجرانوالہ میں ایک خبر نے اچانک میڈیا کی توجہ اپنی طرف کھینچی جب پولیس کا بیان آیا کہ کوئی شخص لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی کو قبرستان میں جلا کر غائب ہوگیا -گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص نے5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کے ڈھیر کو قبرستان میں آگ لگا دی۔بدبخت شخص نے یہی نوٹ اور پیسہ کسی فلاحی ادارے کے دروازے پر رکھ دیا ہوتا تو کتنے بھوکے پیٹ بھر سکتے تھے کسی ہسپتال کو عطیہ کردیتا تو کتنی جانیں بچ سکتی تھیں مگر مجرم کے نصیب میں نیکی کا کام لکھا ہی نہیں ہوتا -زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ نوٹ کسی ڈکیتی کے دوران کسی بینک یا کسی گھر سے لوٹے یا چھینے گئے تھے اور اب پکڑےجانے کے خوف سے اس نے یہ ایک اور ظلم اور جرم کرڈالا –

 

 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑی منڈی میں واقع قبرستان میں جلے ہوئے کرنسی نوٹوں سے بھرا بیگ ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے 5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کو ڈھیر کو آگ لگائی اور بیگ میں ڈال کر وہیں چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گیا۔ گکھڑ منڈی پولیس نے جلے نوٹوں سے بھرا بیگ تحویل میں لے کر رپورٹ درج کر لی۔سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی