گوادر پراجیکٹ : شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے اور اسکے بعد وہ آج کوئٹہ اور گوادر کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے اور گوادر پورٹ پر ہونے والی تعمیراتی کاموں کی نگرانی کی غرض سے اس علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم مقامی معززین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے اور چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کریں گے۔ اسدورے کے آکر میں وزیراعظم سٹاف کالج کوئٹہ کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی