راولپنڈی،گوادر(آن لائن)گوادرمیں شہیدہونیوالے جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روزگوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئییگئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آرکیمطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
گوادرمیں شہیدہونیوالے 2 جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
15