گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا

لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں تعیمراتی کام کے دوران سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سیکشن سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری ہوئیں تو ہسپتال انتظامیہ نے اس کا شک ہسپتال میں تعمیر کے دوران کام کرنے والے مزدوروں اور ٹھیکیدار پر کیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی مگر پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی بجائے ہسپتال کے عملے کو حراست میں لے لیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا۔

آج نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں 44 عدد بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قیمتی بیٹریاں اور قیمتی اور مہنگی تاریں ٹھیکیدا ر اور اس کے مزدوروں نے چوری کیں۔ احتجاجی خط میں کہا گیا کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لیا، آئندہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے انتظامیہ کو اعتماد میں لازمی لیں۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا