گمراہ عناصر بلوچ عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: آرمی چیف

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو بندرگاہی شہر گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تمام رینکس کی کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ وارانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔ سی او اے عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی بات چیت کی۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب