اتوار کے روز پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلے ممبر اسمبلی اور پھر وزیراعلیٰ بننے والے خالد خورشید خان کی ناہلی کے بعد ہونے والے انتخابات میں ان کے ہی والد خورشید خان سارے مخالفین کو شکست دے کر الیکشن جیت گئے اور انھوں نے اپنے بیٹے سے بھی ایک ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے -اگرچہ اس ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری نتیجہ اتوار کی رات کو ہی اناؤنس کردیا گیا تھا مگر اس کے سرکاری اعلان میں تاخیر ہورہی تھی جس پر گلگت کی عوام الیکشن کمیشن کے آگے جمع ہوگئی ان کا یہ احرجاج رنگ لایا اور آج گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے 13استور ون کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان استور ون سے کامیاب قرار پائے،پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان 1265 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے،فارم 47کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشیدخان 6164ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ 4000 �سے زائید ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی – مسلم لیگ ن کے فرمان علی نے 4899 ووٹ حاصل کیے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحمید خان نے 4125 ووٹ حاصل کیے –