صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے برفانی پگھلاؤ میں تیزی آئی ہے۔
ہنزہ میں شیسپر برفانی جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔