21
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 کی مسجد سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا گیا، ملزم نے پہلے وضو کیاپھر نماز شروع ہونے کا انتظار کیا اور جونہی نماز شروع ہوئی چور نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوگیا ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے جس میں کیپ پہنے ملزم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک طرف مسجد میں نماز مغرب ادا کی جارہی تھی اور دوسری صف میں موجود نمازی کالیپ ٹاپ پیچھے رکھا ہوا تھا، ملزم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور لیپ ٹاپ اٹھا کر چلتا بنا۔شہری نے گلشن اقبال تھانے میں رپورٹ جمع کروادی ہے۔