گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس سلو ہونے پر پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی

کل پاکستان تحریک انصاف کےورچوئل جلسے کے دوران ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس سلو ہونے کی خبریں میڈیا سمیت دنیا بھر میں پھیلیں تو اس پر پی ٹی اے کا موقف بھی سامنے آگیا -پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کل شب پی ٹی آئی نے نے ایک کامیاب ورچوئل جلسہ کیا جو 4 گھنٹے 40 منت تک جاری رہا تھا اس دوران انٹرنیں کی رفتار کم ہونے اور یوٹیوب بند ہونے پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے