گرین ٹاؤن میں ایک شخص نے گھر اور سسرال کے 6 افراد کی جان لے لی

لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 4 اور اور سسرال کے2 افراد سمیت ، چھ افراد کو صرف اس بنا پر قتل کر دیا کہ وہ اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث تھے -جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص نے ہولناک فعل سے پہلے میتھ یا آئس پی تھیاور اس نشے میں غرق ہوکر اسنے یہ فعل بد کرڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے امیر چوک کے قریب گرین ٹاؤن میں پیش آیا جب ایک شخص نے پہلے اپنے خاندان کے افراد پر فائرنگ کر کے اپنے والد، والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔

بعد ازاں وہ اپنے سسرال گیا اور وہاں جاکر فائرنگ کر کے اپنی ساس اور ایک اور رشتہ دار کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے جو میتھ پیتا تھا۔ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے گھر والوں کی طرف سے اس کے بیٹے کی پٹائی کے بعد وہ پرتشدد ہو گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی