پاکستان کی تاریخ میں کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں موسم خوشگوار ہو مگر اس سال پاکستان میں مئی کے ساتھ جون میں بھی غیر متوقع بارشوں کا امکان ہے -اسی لیے آج ایک مرتبہ پھر محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئندہ آنے والے دنوں میں ایک بار پھر نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز ملتان شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات بھی رونما ہوئے جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔لاہور میں بھی دن بھر مطلع ابر آلود رہنے اور گزشتہ رات تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا –