گرج چمک کے دوران نہانے، دھونے اور فون استعمال سے گریز کریں

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ابھی ایک ہفتہ قبل صرف ایک روز میں پنجاب میں 21 افراد آسمانی بجلی گرنے کے سبب جل کر مارے گئے -اس وقاعے کے بعد سوشل میڈیا پر حفاظتی تدابیر کا شور مچ گیا اور مختلف قسم کی آرا سامنے آنے لگی ہیں اب اس میں موسمیاتی ماہرین نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا ہے -موسمیاتی ماہرین نے برسات کے دنوں میں احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے اور موبائل فون استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں،شدید گرج چمک کے دوران کشتی سوار اور تیراک فوری کنارے پر پہنچیں،ماہرین کا مزید کہناتھا کہ شدید گرج چمک کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں،لوہے کے پائپوں، فون لائنوں کے ذریعے بھی بجلی گزر سکتی ہے،شدید گرج چمک کے دوران صرف ایمرجنسی کالز کیلئے فون استعمال کریں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے سے بھی گریز کریں،مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے، ماہرین کاکہناتھا کہ شدید گرج چمک کے دوران سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں،بجلی چمکنے کے دوران کھلے آسمان تلے آنے سے گریز کریں،کسی پر آسمانی بجلی گرے تو فوری طور پر ایمبولینس کو فون کریں۔اس سے پہلے کئی سالوں تک یہ بات مشہور تھی کہ کوئی کالی چیز لے کر ایسے موسم میں باہر نہ نکلیں اور اگر کوئی بھینس یا کالی چیز گھر کے صحن میں بندھی ہے تو اسے بھی اندر کرلیں اب مزید اور دلچسپ باتیں آپ کو سننے کو ملیں گی مگر سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ گرد چمک کے وقت اپنے رب سے خیر کی دعا کریں آیت کریمہ کا ورد کریں کیوں کہ قرانی آیات بلاؤں کو ٹالنے میں سب سے زیادہ اثر رکھتی ہیں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا