گراؤنڈ میں پاکستانی جھنڈا لگانے پر بنگلہ دیشیوں کی تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور3 ٹی- ٹونٹی کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئی

مگر آج ایک تلخی اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستانی کھلاڑی اپنے وطن کا سبز ہلالی پرچم لے کر گراؤنڈ پہنچے اور پریکٹس

کے نزدیک اپنا پرچم گراؤند میں لگا دیا اس پر بنگلہ دیش کیعوام کی جانب سے اس طرز عمل پر شدید اعتراض کیا گیا

اگرچہ دنیا بھر میں زیادہ تر ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں مگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے وطن کی محبت کے لیے

یہ روایت شروع کی ہے- اب ہماری ٹیم جب میدان میں جاتی ہے تو اس کے ساتھ قومی پرچم بھی ہوتا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجر ابراہیم بادیس نے بی بی سی بنگالی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس عمل کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے متعارف کروایا تھا۔’

اس سے پہلے پاکستان کے انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیموں کی پریکٹس کے دوران بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا جا چکا ہے۔

مصباح الحق کے بعد ثقلین مشتاق نے حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے