گجرات : نواز شریف کے قریبی ساتھی امجد فاروق کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی امجد فاروق نے اپنے دیرینہ لیڈر نواز شریف سے راہیں جدا کرکے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔امجد فاروق نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کی موجودگی میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ آج مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب دونوں جماعتوں کے لیڈران نے حکومت سے علیحدگی کے امکان کو یکسر مسترد کردیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کو مسلم لیگ (ن) کا مرکز تصور کیے جانے کے باوجود، مسلم لیگ (ق) نے ماضی میں ’’طاقتور‘‘ منصوبے شروع کیے جنہیں ’’کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مریضوں کی دیکھ بھال پوری توجہ سے کی جاتی تھی اس لیے ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی،اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل مفت تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم “صحیح نیت والے آدمی” ہیں اور “ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ۔مسلم لیگ (ق) مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نے پنجاب میں صحت کے شعبے کو “تباہ” کر دیا ۔مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ گجرات میں ریسکیو 1122 کے مزید دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ “لوگوں کے دل جیتنے” کے لیے مزید فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی