گجرات: بی ایس سی ایس کی طالبہ دریائے چناب میں کود گئی

کل بھارت سے ایک لیڈی داکٹر کی جہیز کے تقاضے کے سبب خودکشی کی خبر میڈیا پر آئی تھی تو ج پاکستان کے شہر گجرات کی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ کی دریا میں چھلانگ لگانے کی افسوسناک خبر سامنے آگئی -بتایا گیا ہے کہ گجرات کی نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ نوجوان طالبہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا خودکشی کر لی ۔ خود کشی کرنے والی نوجوان طالبہ کی شناخت علیزہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق وزیر آباد سے تھا ، علیزہ جہانگیر یونیورسٹی میں بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی ۔

دریا کے کنارے موجود ماہی گیروں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر فوری اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سود ثابت ہوئی ،واقعہ کا علم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔لڑکی کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیاہے ۔بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ کسی کے بلیک میل کرنے کے ڈر یا خوف کے سبب وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی ہے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے