بھارت میں خوشیوں بھرا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب گربا ڈانس کرتے ہوئے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی اور اسے ہسپتال لے جاتے ہوئے اس کا والد بھی یہ صدمہ برداشت نہ کرسکا اور وہ بھی چل بسا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں واقع قصبے ویرار میں پیش آیا جہاں 35سالہ منیش نراپ جی سونیگرا گلوبل سٹی کمپلیکس میں ہونے والے ایک گربا جو ریاست ریاست گجرات کاروایتی ڈانس کہلاتا ہے میں شرکت کے لیے پہنچا تھا۔
ایونٹ میں ڈانس کرتے ہوئے اچانک منیش کی حالت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر گیا، 66سالہ نراپ جی سونیگر اپنے بیٹے کو علاج کی گرض سے لے کر ہسپتال پہنچے مگر اس وقت تک اس کی موت ہوچکی تھی ، ڈاکٹروں نے جونہی یہ دردناک خبر اس کے والد کو سنائی تو اس کو بھی ہارٹ اٹیک ہوگیا اور اس کی بھی موت ہوگئی ۔