گاڑی کو راستہ نہ دینے پر کار سوار نے موٹر سائیکل چلانے والے پر گولیاں برسادیں

آج کبیر والہ میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جب صر ف گاڑی کو راستہ نہ دینے پر کار سوار نے موٹر سائیکل چلانے والے پر گولیاں برسادیں جو ہلاک ہوگیا – کبیر والہ میں کار میں بیٹھے شخص نے راستہ نہ دینے جیسی معمولی بات پر موٹرسائیکل سوار شہری پر گولیاں برسا دیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کبیروالہ میں انسانی خون بہانے کی اندوہناک واردات معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کی بڑی وجہ ہے ۔ دولت کا نشہ انسان کو فرعون بنا دیتا ہے یہی وجہ تھی کہ کار سوار شخص نے عام سی بات کو وجہ تنازع بناتے ہوئے موٹر سائیکل پر جانے والے شہری پر فائرنگ کر دی، متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا- ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی