گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانفسر کرنے کیلئےہیلپ لائن متعارف

پنجاب پولیس اپنے شہریوں کی سہولیات کے لیے بہت اچھے کام کررہی ہے -پہلے گاڑی اور بائیک چلانے والوں کے لیے لائسنس کے حصول کو آسان ترین بنایا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں شہریوں نے بآسانی اپنے لاسنس بنوالیے اور اب گاڑیاں اور بائکس ٹرانسفر کروانے کے عمل کو بھی انتہائی سادہ اور آسان کیا جارہا ہے -گاڑیاں اور مو ٹرسائیکل ٹرانفر کروانے کیلئے ایکسائز کے دفتر میں گھنٹوں لائنوں میں لگنے سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ، جلد ہی پنجاب کے رہائشی اپنے گھر کے دروازےپر ہی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ہینڈلز پر پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیئے گئے اعلان میں بتایا گیاہے کہ محکمہ جلد ہی یہ سہولت متعار ف کروانے جارہاہے جس سے گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانفسر کرنے کیلئے دفتر آنے کی ضروت نہیں رہے گی ۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے مطابق جو بھی شہری یہ سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہیلپ لائن نمبر 080008786 اپنی اپائنمنٹ بک کروانی ہو گی ، اپائٹمنٹ لینے کے بعد ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ مقررہ وقت پر آپ کے گھر آ جائے گا، فیس کی ادائیگی وہیں پر آن لائن بھی کی جا سکے گی، کسٹمر کو فیس کی رسید اسی وقت مہیا کی جائے گی۔ کسٹمر کو رجسٹریشن نمبر اس وقی فراہم کر دیا جائے گا تاہم دستاویزات بعد میں بذریعہ ڈاک گھر پہنچا دیئے جائیں گے ۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے