گاڑیاں گیراج میں کھڑی ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

مہنگائی نے غریب کی بائیک اور امیر کا گاڑی چلانا دوبھر کردیا لوگوں نے اپنی گاڑیاں گیراجوں اور پارکنگ کی نظر کردیں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہوگئی-لوگ دفاتر جانے کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرنے لگے اس کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے اضافے نے پٹرول کے کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے

 ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے – گزشتہ سال پاکستان میں معیشت کرونا وبا سے سنبھلنے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی تھی اسی وجہ سے 2021 میں 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے ۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد