کے پی کے والوں نے بھی عمران خان سے منہ موڑ لیا

مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام نے کے پی کے ، کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کے ساتھ وہی کیا جو وہ پاکستانی عوام کے ساتھ گزشتہ 4 سالوں سے کرتے آرہے تھے -مئی2013 کے انتخابات کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ صوبہ سرحد والوں نے عمران خان کی جماعت کو ریجیکٹ کیا

الیکشن سے پہلے 100 دن میں ملک کی تقدیر بدنے والے کپتان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور جن حکومتی منصوبوں پر وہ تبقید کرتے رہے انہی کاموں کی نقل کرتے رہے پیسہ برباد کرتے رہے اور کوئی منصوبہ دی گئی مدت میں پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے اپنی باتوں کے برخلاف ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض بھی لیا مگر غریب عوام کی تقدیر نہ بدل سکے

ان کی باتیں خیالی پلاؤ اور تقدیر بدلنے کے دعوے ہوائی قلعے ہی ثابت ہوئے غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیااور آج کے پی کے کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں انہیں چاروں شانے چت گرا کر ایک ہی دن میں حساب برابر کردیا

ان انتخابی نتائج کا اثر پنجاب اور دوسرے صوبو ں پر بھی بری طرح اثر انداز ہوگا اور ایسا لگتا ہے کہ 2023 کے انتخابات میںان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ملے گا

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان