کے پی میں پی- ٹی- آئی نے اے -این- پی کی بڑی وکٹ اڑا دی: خیبر پختونخواہ میں کل ایک بڑا بریک تھرو ہوا جب عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے اپنی خاندانی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

بلور خاندان کے اہم رکن اور سینیٹر الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پانچ دہائیوں پر محیط اے این پی سے مسلسل وابستگی کے بعد یہپہلی بار ہوا کہ بلور خاندان کے ایک فرد نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہو ۔

الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور، بلور خاندان کے سیاسی وارث ہیں وہ بشیر احمد بلور شہید اور غلام احمد بلور کے بھتیجے ہیں – غضنفر بلور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔شمولیت کا اعلان وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے بعد کیا گیا جس میں تیمور خان جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔

ادھر اے این پی کے ذرائع نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غضنفر بلور کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے اور ان کی پی ٹی آئی صفوں میں شمولیت کا ان کی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی