26
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4.7 روپے فی یونٹ کمی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی درخواست پر صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کے نرخوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے ف
image source: The News International
ی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نیپرا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، کیونکہ کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے 37.74 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا کی۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔