کیچ میں وطن دشمن شیطانوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے محب وطن پاکستانیوں کو بتایا کہ ان کی جانوں کی حفاظت کر نے والے پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان اور اسلام دشمنوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر گیڈروں کی طرح چھپ کر نشانہ بنایا – جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا اور ایک بدبخت وطن دشمن واصل جہنم ہوا ۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے “فائر رییڈ” کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فورسز نے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک، متعدد کو زخمی اور تین کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گردوں نے 25/26 جنوری کی رات بلوچستان کے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے فالو اپ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ فوج کے میڈیا ونگ کا مزید کہنا تھا کہ فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

اس سانحے کے بعد 3 دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے، ابھی تک اس واقعے کے مرتکب افراد کی تلاش جاری ہے۔ مسلح افواج ہماری سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم اور پاکستان اور پاکستانیوں کو ؐحفوظ کرنے کے لیے پرعزم ہیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز