کینیڈا کےخلاف میچ میں شاداب، افتخار اور عماد کو باہر بٹھانے کا فیصلہ؟

امریکہ کے بعد بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی دکھانے پر آج قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے ،آج کے میچ میں شاداب افتخار اور عماد کو باہر بٹھانے کے متعلق فیصلے پر غور کیا جارہا ہے کیونکہ یہ کھلاڑی 2 میچون کی کاکردگی کے بعد آج اتنے پریشر میں ہوں گے کہ ان کا وکٹ پر ٹھہرنا ناممکن ہوگا اور پھر دراؤنڈ میں موجود پاکستانی بھی ان کو ٹرول کر سکتے ہیں اس لیے نیویارک میں کینیڈا کے خلاف میچ کھیلنے والی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔نجی ٹی وی “جیونیوز “کے مطابق پاکستان ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔

33 سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی 20 میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998رنز بنا رکھے ہیں۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکہ کے خلاف افتخار نے 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز سکور کیے تھے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو11رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی