کینیڈا واپس جانے کی فرمائش پر وکیل شوہر نے بیوی کی جان لے لی

پاکستان میں گزشتہ کئی مہینوں سے بیرون ملک رہنے والی خواتین کے قتل کی وارداتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان افراد کے قتل میں ان کے اپنے پڑھے لکھے افراد شامل ہیں آج سے 6 ماہ قبل گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون جو کینیڈا واپس جانا چاہتی تھی صرف اس کو اس لیے راستے سے ہٹا دیا گیا کہ وہ شوہر کے ساتھ پاکستان نہیں رہنا چاہتی تھی

قتل کی منصوبہ بندی اور واردات میں مقتولہ کے شوہر نے اپنے ساتھ 3 کرائے کے قاتلوں کو شامل کیا اور ان کو اس گھناؤنے کام کا معاوضہ ادا کیا تاہم اس کا یہ ڈرامہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور ملزمان کی مشاندہی ہوگئی جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ ملزم شوہر کو بھی گرفتار کر کے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں جس ملزم نے گولی چلائی وہ قتل کی واردات کے بعد کراچی فرار ہو گیا تھا جہاں وہ کسی حادثاتی موت کا شکار ہو چکا ہے

پولیس کی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے ملزم کو مبینہ طور پر قتل کا معاوضہ دو لاکھ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ قتل کی واردات ساڑھے پانچ ماہ قبل پیش آئی تھی۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ خاتون کو دورانِ واردات ڈاکوؤں نے قتل کیا تاہم تفتیش کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ مبینہ طور پر کینیڈا واپس جانے کی ضد پر خاوند نے انھیں قتل کروایا ہے۔

زیرحراست مقتولہ کے شوہر ملزم شہزاد سہیل کے وکیل چودھری عرفان سعید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد سہیل کو ان کے سسرالی رشتے داروں نے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے تاکہ اس کی دولت سے بلیک میلنگ کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرسکیں

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی