کینیڈا میں برفانی طوفان ،3 لاکھ گھر بجلی سے محروم

اوٹاوا (انٹرنیوز) کینیڈا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، مونٹریال سمیت مختلف شہروں میں 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں برفانی طوفان کے نتیجے میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے کینیڈین صوبے کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لیکر نیو برنزویک اور صوبے نوواسکوشیا میں شدید بارشیں ہوئیں جبکہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔مونٹریال سمیت مختلف شہروں میں 3لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام سکولز بند کردیئے گئے ہیں۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 25سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا