کینیڈا جاکر غائب ہوجانے والے سابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نوکری سے فارغ

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو انکوائری میں بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر ان پر بڑا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر اشرف کو سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت اس نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپیلٹ اتھارٹی میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر حیدر اشرف 2018 میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رہے لیکن مزید پڑھائی کے بہانے کینیڈا چلے گئے۔اس کے بعد انھوں نے وہیں سکونت اختیار کرلی جس کی بنا پر انہیں محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑا ان پر کیس دائر کیا گیا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق پولیس اہلکار کے خلاف ذرائع آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ساتھ ساتھ فنڈز میں مبینہ غبن پر بھی انکوائری شروع کی تھی۔ اب تک نیب انہیں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے کینیڈا سے واپس نہیں لا سکا۔

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری