کینیا میں عوامی احتجاج کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے ؛مطالبات منظور

کینیا میں کئی روز سے حکومت کی جانب سے عوام پر بےپناہ تیکس لگائے جانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے مگر کل اس میں اچانک شدت آئی اور عوام نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے احتجاج کرنے والوں میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی سوتیلی بہن بھی شامل ہوئیں جنھوں نے سخت آنسو گیس میں بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا جس سے لوگون کا جزبہ آسمان چھوگیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے – ؛عوام نے پارلیمنٹ اور سینٹ پر بھی بھی حملے کیے اور اسے نزر آتش کردیا -پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 23 افراد جان سے بھی گئے –
کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے پر عوام کا احتجاج رنگ لے آیا، صدر ولیم روٹو نے مالیاتی بل پر دستخط نہیں کیے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب عوام پر وہ بھاری ٹیکس نہیں لگیں گے جو حکومت ان پر لگانے کو تیار بیٹھی تھی ۔مقامی میڈیا کے مطابق صدر نے مالیاتی بل کو ترامیم کےلیے واپس پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے۔صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ کینیا کے صدر عوام سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف گذشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 23 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے