اگر یہ کہاجائے کہ 2022 میں اگر پوری قوم کو جس شخص کی موت کا سب سے زیادہ افسوس ہوا ہے وہ ارشد شریف ہیں تو یہ بالکل بے جا نہ ہوگا -ارشد شریف کی اس ناگہانی موت نے سب پاکستانیوں کو رنجیدہ کردیا ہے مگر جیسا کہ پاکستان میں یہ ریت چلی آرہی ہے کہ کچھ لوگ لاشوں پت کاروبار کے عادی ہوتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی خبریں ڈالتے ہیں کہ ان کا دھندا چلے مگر ان کے اس فعل سے غمزدہ خاندانوں کی دکھ اور تکلیف اور بڑھنے کا احتمال ہوتا ہے-
اسی لیے شہید ارشد شریف کی اہلیہ نے اپنی پاکستانی قوم کو ایک ٹویٹ کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے گزشتہ شب ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، اس حوالے سے ابھی کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں- کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں غلط فہمی کی بنا پر نشانہ بنا یا جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس وقت افواہوں کا باز ار گرم ہے
جس پر اس شہید کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا کہ
میں نے آج ایک دوست ، شوہر اور اپنا پسندیدہ صحافی کھو دیاہے ، پولیس کے مطابق انہیں کینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور بریکنگ کے نام پر ہماری فیملی کی تصاویر ، ذاتی تفصیلات اور ہسپتال میں لی گئی تصاویر کو نشر نہ کیا جائے ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں