ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے پر خوشی منانے کی بجائے ٹینس سٹار کے آنسو چھلک پڑے، کہتی ہیں کہ غزہ میں معصوم بچے مارے جا رہے ہیں، میں خوشی کیسے مناؤں۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی معروف ٹینس سٹار انس جابر نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا تو انہیں بھرپور داد دی گئی تاہم جب انہیں انعام دینے کیلئے بلایا گیا تو ان کے تو اپنے آنسو نکل آئے۔ انہوں نے انعام میں ملنے والی رقم کا ایک حصہ فلسطین کے نام کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کر رہی، انسانی جذبے نے مجھے مجبور کر دیا۔ دنیا میں امن پھیلا دیکھنا چاہتی ہوں۔ غزہ میں اب تک بے گناہ مارے جانے والے شہدا کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں 3000 سے زائید معصوم بچے اور 2 ہزار سے زائید خواتین شامل ہیں ۔ اس بربادی میں اسرائیل کا سب سے بڑا سپورٹر امریکہ ہے جومسلسل اسرائیل کو نہ صرف اسلحہ بھجوا رہا ہے جو اسرائیل معصوم شہریوں پر برسانے میں استعمال کرنے میں مصروف ہے بلکہ کھلے عام میڈیا پر آکر اس بات کا اعتراف بھی کررہا ہے ۔