کیا پرویز الہی عمران خان سے کیا وعدہ نبھائیں گے یا کسی اور کے حکم کی تعمیل کریں گے

عمران خان نے 26 مئی کو راولپمڈی جلسے میں اسمبلیں توڑنے کی دھمکی دی تو ساری سیاست کا محور یہ بات بن گئی کہ خان کب اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور اگر وہ وزیراعلیٰ کو ایسا کرنے کا کہتے ہیں تو کیا پرویز الہی اسمبلی توڑ دیں گے تو اس کا جواب ہے کہ پرویز الہی اس وقت اسمبلی توڑیں گے جب ان کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرین سگنل ملے گا کہ ” کر گزرو

 

ان دنوں ملکی سیاست کا محور پھر میڈیا ر پر چلنے والی خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب فوری اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ بجٹ پیش کرنے کے بعد اسمبلی تحلیل کی جائے ، جبکہ پی ٹی آئی فوراً اسمبلی کی تحلیل چاہتی ہے، ایسے میں پنجاب کابینہ میں شامل وزیرِ آب پاشی ہاشم ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وپنجابپرویز الٰہی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت پر عمل نہ کیا تو پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہدایت ملتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کر دیں گے اور وہ خود کئی بار ٹی وی پر بھی اس بات کا عہد کرچکے ہیں کہ جب عمرا ن خان کہیں گے وہ 2 منٹ بھی نہیں لگائیں گے اور اسمبلی توڑ دیں

 

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اور اگر وہ عمران خان کی ہدایت پر عمل نہیں کرتے تو پی ٹی آئی کے تمام 178 ارکان صوبائی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے ایسا ہوا تو جو پرویز الٰہی کی حکومت کا خود بخود خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ سپیکر سبطین خان ان ارکان اسمبلی کے استعفے فورا منظور کرلیں گے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی