کیا وہاڑی بھی نون لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا ؟

عمران خان کی پنجاب میں سیاسی گرفت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے اور اب پنجاب کے شہر وہاڑی سے مسلم لیگ کے ایک پرانے کارکن اور رہنما سید شاہد مہدی نےمسلم لیگ کو خیر باد کہ دیا – ضلع وہاڑی کی سیاست کا بڑا نام سید شاہد مہدی نسیم شاہ حال ہی میں مسلم لیگ (ن )چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں،ان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے وہاڑی میں حکمرامن جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے 4 بار ایم این اے منتخب ہونے والے شاہد مہدی ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پیدا ہونے والے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا کہ وہ (ن )لیگ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔اب دیکھن ایہ ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی جو اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ پر ہیں وہ آنے والے دنوں میں کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ 2023 میں ہونے والے الیکشن میں یہ دونوں بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل ہی الیکشن لڑیں –

 

اس بات کا اعلان انھوں نے اپنے آبائی گاؤں کوٹ سادات میں سید علی احمد شاہ کے ڈیرے پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا – انھوں نے اپنے ووٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری زندگی مسلم لیگ کا حصہ رہے اور 4بار ایم این اے اور ایک بار ضلع ناظم بنے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن ) کی عوام میں مقبولیت کم ہوگئی ہے اور وہ عوامی پریشر کی وجہ اور عمران خان کی دعوت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی سید ساجد مہدی سلیم شاہ اب بھی    اسی حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ وہ 2018 ءکے عام انتخابات  میں  مسلسل دوسری بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور اور بزرگ سیاست دان   سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی کو شکست دی تھی۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟