کیا نیلم منیر اداکار عمران عباس کی دلہن بنیں گی ؟

اس وقت ویسے تو پوری قوم سیاست کے بخار میں مبتلا ہے مگر اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوبرو ادکارہ نیلم منیر نے اپنی طرح کے حسین لڑکے عمران عباس کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اداکار عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔ اِن فنکاروں کے لیے پروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالات اور جوابات کا سیشن رکھا گیا۔اس دوران شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر کے لیے دلہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگایہ فیصلہ میں یاسر اور ندا پر چھوڑتی ہوں ۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم آج سے ہماری بیٹی ہے اور اب ہم اپنی اس بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ عمران عباس چلیں گے، یہ چوائس اچھا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔

نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے تاہم ابھی تک عمران عباس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم قوی امکان یہی ہے کہ یہ دونوں عنقریب آپ کو شادی کی تقریب میں نظر آئی گے یہ شادی اصلی ہوگی یا فلم چکر کا کوئی سین ہوگا اسکا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو جائے گا

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس