کیا بھنگ سے حاصل ہونے والے تیل سے ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے ؟

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور وزارت سائنس کا ذیلی ادارہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) مشترکہ طور پر اس آزمائشی پراجیکٹ پر کام کریں گے جس کے تحت 3 سال میں 5 ایکٹر پر بھنگ کاشت کی جائے گی۔

Image Source: NordiArt

اس سلسلے میں موٹر وے کے قریب ابتدائی طور پر کلیام کے علاقے میں 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی گئی ہے۔

Image Source: VentureBeat

راولپنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا۔

بھنگ کے پودے سے کشید کردہ 1 لٹر سی بی ڈی تیل کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔

یہ تیل ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ایک ایکڑ سے 10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔

Image Source: Inter Press Service

ہم بہت فخر کے ساتھ منفی پہلو رکھنے والی اس فصل کا مثبت استعمال کریں گے۔
اربوں ڈالر کی یہ مارکیٹ ہے اور پاکستان نے جلد از جلد اس دوڑ میں شامل ہونا ہے، کیونکہ ہماری آب و ہوا اس کے لیے سازگار ہے۔

اس کا ایک بیج بھی 12 ڈالر کا ہوتا ہے تو ہم بیجوں کی بھی پیداوار شروع کریں گے۔

Image Source: BOL News

وزیر سائنس نے بتایا کہ جب کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تو ہم نے اظہار دلچسپی کے نوٹس جاری کردیے جس میں کافی دلچسپی بھی لی گئی لیکن قومی بھنگ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں تھا اس لیے ہمیں شرمندگی ہوئی۔

آئندہ 6 ماہ میں قومی ہیمپ پالیسی بنائیں گے۔

انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) بھی اس منصوبے میں ہمارے ساتھ شامل ہے۔

ہمارا کام سرمایہ کار کو سہولت فراہم کرنا ہے نہ کہ اس کے رستے میں رکاوٹیں ڈالنا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزارت تجارت، اینٹی نارکوٹکس اور وزارت خوراک کے ساتھ مل کر پالیسی بنائیں گے جس سے اس صنعت کو مکمل سہولت فراہم کریں گے، جس میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت دیں گے۔

Image Source: Dawn

تاکہ اس منصوبے کو کامیاب بنائیں ، اس کے کاغذ بنانے اور گاڑیوں سمیت مختلف صنعتی اور طبی استعمال ہیں۔

خطہ پوٹھوہار میں ہمارا 100 ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ہے جو صنعتی مقاصد کے لیے ہوگا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے