کیا آپ 50 لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں؟ تو بس ایک اشتہاری ملزم کا پتہ دیں

دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مفرور زوہیب قریشی کی گرفتاری پر پولیس نے انعام رکھ دیا ۔ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شہری کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم تاحال فرار ہے اور اس کو ابھی تک تلاش نہیں کیا جاسکا ۔دعا منگی اغواء کیس اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم زوہیب قریشی کی معاونت پر 27 جنوری کو گرفتار ہونے والے کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر حبیب کی سنگین غفلت سامنے آئی تھی ۔تفتیش کاروں کا موقف ہے کہ گرفتار اہلکاروں نے رشوت لی اور ملزمان کو شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر مقامات پر لے گئے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم زوہیب قریشی اور ایک پولیس اہلکار جوتوں کا جوڑا خریدنے آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سٹی کورٹس سے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال پہنچے جبکہ پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ مال میں چھوڑ کر واپس عدالت چلا گیا۔ پولیس اہلکار نے 3.30 بجے آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیور کو ملزم کو مال سے لینے کے لیے واپس عدالت میں بلایا لیکن وہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی