کیا آپ کے بالوں میں خشکی ہے یا آپ کے بال جھڑ رہے ہیں؟ تو پریشان مت ہوں یہ سادہ ٹوٹکے آپ کے بالوں کو نئی زندگی اور صحت دیں گے

پاکستان کیونکہ زرعئی ملک ہے اس لیے یہاں دھول اور مٹی تقریبا ہر شہر اور گاؤں میں بکثرت ہے جو جلد اور سر کیلے خشکی پیدا کرتی ہے بالوں کی جڑوں میں پائی جانے والی خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے، ااور سال میں 12 ماہ جاری رہنے والی یہ ایک جِلدی بیماری ہے جس کا علاج نہایت ضروری ہوتا ہے ورنہ یہ خشکی بالوں کو بھی لے اُڑتی ہے۔

خشکی کو عام زبان میں سکری بھی کہا جاتا ہے، جِلدی ماہرین کی جانب سے خشکی بننے کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکل سے خُشکی کی افزائش ہوتی ہے۔بالوں میں خُشکی کی سب سے عام علامت خارش اور بالوں میں ڈینڈرف کا پایا جانا ہے، بعض اوقات یہ پاؤدر کی طرح جَھڑ کر کپڑوں پر بھی گرنے لگتا ہے یا کنگھی کرنے کی صورت میں سر سے اُکھڑتا ہے۔

لیموں میں قُدرتی طور پر سِٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خُشکی کے ذرّات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔خُشکی سے نجات پانے کے لیے روئی کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جِلد پر جہاں جہاں خُشکی ہے وہاں لگائیں اِس نسخے سے خُشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

خشکی کے خاتمے کے لیے سادہ اور سستے ٹوٹکے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہی۔پیاز کے استعمال کے لیے سب سے پہلے پیاز  کا رس نکال لیں اور پھر اُس رس کو سر کے اُس حصے پر لگالیں جہاں خُشکی اور فنگس کے ذرات موجود ہیں، اِس نسخے سے جلد ہی خُشکی سے نجات مِل جائے گی۔

لہسن میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹیک کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، لہسن کے ذریعے سر سے خُشکی ختم کرنے کے لیے لہسن کو پیس لیں اور اِس کا پیسٹ بنا کر سر کی جِلد پر لگالیں، کُچھ دیر بعد سر دھولیں، یہ ایک بہترین آزمودہ نسخہ ہے۔

نیم کا تیل سر سے خُشکی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے تیل سے مساج کرنے کے نتیجے میں خُشکی سے چھٹکارا مِل جاتاہے۔

ناریل کا تیل سر کی خُشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے، ناریل کا تیل لے کر ہلکا گرم کریں اور پھر اِس میں لیموں کا رس مِلا لیں، اِس کے بعد اِس تیل کو اپنے سر کی جِلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر مساج کریں، یہ عمل سر کی خُشکی ختم کرنے میں مفید ہے۔

اس کے علاوہ جب بھی آپ موٹر سائکل چلا کر گھرآتے ہیں تو اپنے بالوں کو ضرور دھوئیں کیونکہ گرد اور مٹی بالوں کی بدتریں دشمن ہے اور تیل، دھواں اور مٹی کو سر کی جلد پر ٹہرنے نہیں دیتا اس لیے نہانے اور تیل لگانے کی عادت اپنائیں کبھی جلدی بیماریوں کا شکار نہیں ہوں گے

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا